بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈارک ویب کی مکروہ کہانی سامنے آگئی،درندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

نجی نیوزچینل کی ٹیم کی کارروائی، پیسوں کا لالچ دے کر لڑکیوں‌ کو ورغلانے والا جنسی درندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم کے حیران کن انکشافات، فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کےلیے ملزم لڑکیوں کی ناجائزویڈیوز بناتا تھا۔ٹیم کی کارروائی میں پکڑے گئے شخص کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز بنا کر اور ان میں لڑکیوں کا چہرہ چھپا کر ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرتا ہے۔سرعام کی ویڈیو میں ملزم کو لڑکیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اس میں پیمنٹ بہت زیادہ ہے 50 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔ملزم لڑکیوں کو ایسی ویڈیوز بنانے کے عوض ایک لاکھ روپے دینے کی پیشکش کرتا تھا اور انھیں یقین دلاتا ہے لڑکیوں کا چہرہ چھپا کر انھیں انٹرنیٹ کی خفیہ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا جائے گا جسے ڈارک ویب کہتے ہیں۔مختلف لڑکیوں کو لاکھوں روپے کا لالچ دے کر ملزم ان کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے کی ڈیل کرتا تھا، پھر اس کے بعد ان لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کرتا۔منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ملزم کا نشانہ نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی غیرب لڑکیاں تھیں، ٹیم کی خاتون انفارمر کے ذریعے اس درندہ صفت ملزم کا راز فاش کیا گیا اور اسے گرفتار کیا گیا۔