اسلام آباد(صغیر چوہدری ) مون سون بارشوں آٹھواں طاقتور سپیل ملک میں داخل ہوگیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے نےمون سون بارش الرٹ جاری کرتے ہوئے مارگلہ ہلز ہائیکنگ ٹریلز دوبارہ بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کے لئے مارگلہ ہلز کے تمام ہائیکنگ ٹریلز .2.3.4.5 اور سید پور ویلج کے عقب والا ٹریل 24 اگست بروز اتوار شہریوں کے لئے بند رہیں گے۔ جبکہ شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ بائیکرز وغیرہ بھی احتیاط برتیں اور ان ٹریلز کا رخ مت کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی یہ ٹریلز شدید بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر بند کئے گئے تھے ۔
سی ڈی اے نےمون سون بارش الرٹ جاری کر دیا








