لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ میں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو دادی کے انتقال کی وجہ سے کراچی میں مصروف ہیں اس لیے وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔
آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر آج کراچی میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، بلاول بھٹوکراچی میں ان تقریبات میں مصروف رہے جس کے باعث وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے لاڑکانہ نہیں جاسکے۔
بلدیاتی انتخابات میں بلاول بھٹو اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے








