گجرات(نیوز ڈیسک) گجرات کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک اور جان ضائع ہوگئی۔ کپتان فاخر کے بعد اس کا بھائی طاہر بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا جب ملزم نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی۔ فاخر موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ طاہر اور ماموں اظہر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔ طاہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ اظہر اب بھی زیرِ علاج ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔









