کراچی(نیوز ڈیسک) دینی مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں درپیش مشکلات کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جس سے ان کے مالی معاملات کی مؤثر نگرانی ممکن نہیں ہو پاتی۔ اس مقصد کے لیے تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹ کھولنے میں خصوصی سہولت فراہم کی جائے۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے عام صارفین اور تاجروں کے لیے بھی اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان بنانے کے لیے نیا فریم ورک جاری کیا تھا۔ نئے نظام کے تحت کم سے کم دستاویزات کے ساتھ محفوظ اور معیاری بینکاری سہولت فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق:
عام صارفین کے اکاؤنٹس دو دن کے اندر کھولے جائیں۔
تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقے فراہم کیے جائیں۔
صارفین کو اپنی درخواستوں کو ٹریک کرنے کی سہولت دی جائے۔
اس اقدام کا مقصد عوام، تاجروں اور مدارس سب کے لیے بینکاری نظام تک آسان رسائی یقینی بنانا ہے۔









