بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: بن قاسم میں چوری کے الزام میں 4 پولیس اہلکار گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے چوری میں ملوث اپنے ہی 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خفیہ کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے اہلکار پکڑے گئے۔ چاروں ملزمان شاہین فورس میں تعینات تھے۔

گرفتار اہلکاروں کی شناخت علی گل، واجد خان، آصف علی اور زہور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 55 کلو تانبا برآمد کیا گیا۔