کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پشتونخوا میپ کے مطابق مختلف شہروں میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔
امدادی کیمپ کہاں کہاں قائم ہوئے؟
قلعہ عبداللہ،پشین،زیارت،مسلم باغ،ژوب،لورالائی،شیرانی،موسیٰ خیل،قلعہ سیف اللہ
ترجمان نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ریلیف کیمپوں کے ذریعے سیلاب متاثرہ خاندانوں تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فوری پہنچائیں۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب بلوچستان کے کئی اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے درجنوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔









