ڈھاکا(نیوز ڈیسک)ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جبکہ بنگلادیشی وفد کی سربراہی مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین کر رہے ہیں۔
مذاکرات میں اہم موضوعات
دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات
اقتصادی اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع
خطے کے مسائل اور علاقائی تعاون پر بات چیت
اس سے قبل اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے مشیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی، جس میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ناشتے پر ہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین بنگلادیش انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی گورنر بنگلادیش بینک ،چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیوسمیت اہم حکام بھی شریک تھے۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے میں تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔









