لندن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کر دی۔
یارکشائر نے امام الحق کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ہوم سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے جبکہ وہ دو نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں۔
اب تک امام الحق 6 اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنا چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔
Pakistan's Imam-ul-Haq scored his third century in six innings for Yorkshire in the One-Day Cup on Sunday 💪 pic.twitter.com/R9N4llwG3W
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 25, 2025









