بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

استعفے پر خان صاحب نہیں مان رہے، سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ پر خان صاحب نہیں مانے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فرازہی ہیں، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز پاٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلےکا تقاضہ کرتا ہے، میری زندگی کھلی کتاب ہے، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہرقسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے، جس کا کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔