بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک 

اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حساس اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن مختلف علاقوں میں تین روز تک جاری رہا۔
ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق کارروائی ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ جیسے دشوار گزار علاقوں میں کی گئی، جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط تھے۔
آپریشن کے دوران دو عام شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنۂ الخوارج جیسے دشمنوں کے ناپاک عزائم کے خلاف ہماری فورسز دن رات ڈٹ کر کھڑی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔