بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک اںصاف کا کام ہی انتشاری سیاست کو ہوا دینا ہے، 9 مئی کے عدالتی فیصلوں پر تحریک انصاف واویلا کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے ہی 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، مظاہرین نے دفاعی تنصیاب پر حملے کیے، نومئی کو جو کچھ ہوا، اُس کے شواہد موجود ہیں، عدالتوں نے مجرموں کو سزائیں دیں، تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت سے نو مئی جیسا انتشاری سانحہ کیا۔

وزیر مملکت   طلال چوہدری نے کہا  کہ علیمہ خان کو یاد نہیں انہوں نے بیٹوں کو کس طرح بیرون ملک بھگایا؟ آپ لوگ ہی کہتے تھے دو نہیں ایک پاکستان کیا، کیا عمران خان کے بھانجوں کے لیے الگ قانون ہے ۔

طلال چوہدری نے  کہا کہ اداروں کے اندر سے سہولت کاری ختم ہوتے ہی انصاف ہوتا نظر آیا، چاہیے کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا، پاکستان میں احتجاج کی اجازت ہے بغاوت کی نہیں، تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کی۔