بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔
نجی ٹی وی کے مطابق  خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔
انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا جس پر کہا گیا کہ بات نہیں مانیں گے تو آپ کیخلاف نیب کے کیس بن جائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے چند روز بعد اچانک مجھے گرفتار کرلیا گیا، اس دوران میں 6 ماہ جیل میں رہا لیکن حکومت مجھ پر نیب کا کوئی کیس نہ بناسکی تو عدالت نے مجھے رہا کر دیا۔