نارووال (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔ انہی میں نارووال کے قریب واقع سکھوں کا مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلے نے گردوارہ دربار صاحب کو گھیر لیا ہے، دیواروں اور اردگرد کے حصوں میں پانی داخل ہونے سے مقامی آبادی اور سکھ برادری میں تشویش پھیل گئی ہے۔
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور پانی کے غیر معمولی بہاؤ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ کئی اضلاع میں فصلیں برباد ہو گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے آئندہ دنوں مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو گردوارہ سمیت پورا علاقہ خطرے میں آ سکتا ہے۔ سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری اور گردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
🚨 Raging floodwaters storm into the holy Gurdwara Darbar Sahib #Kartarpur a sanctity drowned, faith shaken.
A brutal chapter in India’s water war against Pakistan, where even sacred ground isn’t spared from destruction. pic.twitter.com/HqV5F04aS0— Rizwan Shah (@rizwan_media) August 27, 2025









