راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق بات چیت میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکورٹی تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔
میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔
In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF, Maj. Gen. Abdolrahim Mousavi and Pakistani COAS, Field Marshal Syed Asim Munir:
The Two Sides are READY to ERADICATE TERRORISM to SECURE COMMON BORDERLINES. pic.twitter.com/o5b564krdX
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) August 26, 2025









