لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات، ظفروال، وزیرآباد اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی معطل ہو گئی۔
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی بھرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
سیالکوٹ میں گزشتہ روز بارشوں نے 11 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جہاں 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جس پر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔









