بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے۔ تین گھنٹے مکمل ہونے کے بعد فی گھنٹہ چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

اس اضافے کے بعد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ عملے کے درمیان تکرار معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس میں اچانک اضافے نے مالی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر پہلے ہی ٹیکسی اور دیگر سہولتوں کے نرخ بلند ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔