بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم مہنگی، آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں گندم کی قیمت فی من 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں اگست کے آغاز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا دستیاب تھا، جو اب 1700 روپے تک جا پہنچا ہے۔ چکی کا آٹا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 135 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

بلوچستان میں 100 کلو آٹے کی بوری 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 9 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ پنجاب میں ملز آٹے کی 100 کلو بوری 6 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 900 روپے میں مل رہی ہے۔

پشاور میں بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 550 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1850 روپے کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ آٹے کی فراہمی اور عام صارفین کے بجٹ پر براہِ راست دباؤ ڈال رہا ہے۔