اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیراطلاعات اورنشریات مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ قائدمسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کشمیر کازسے گہری وابستگی رکھتے ہیں ،دونوں قائدین تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہرفورم پر گفتگو کرتے ہیں ،موجودہ حکومت 5 اگست کو بھارتی اقدام کےخلاف کشمیریوں سے یکجہتی کاعملی اظہارکرے گی،اس حوالے سے دنیا بھر میں سفارت خانوں کو بھارتی اقدام کو بےنقاب کرنےکی ہدایات جاری کی جارہی ہیں،مسلم لیگ ن نے ایک لمحہ کےلیے بھی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو فراموش نہیں کیا،موجودہ حکومت نواز شریف کے ویژن کے مطابق کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت کے 5اگست کے اقدامات کو حکومت پاکستان نے نہ پہلے تسلیم کیا ہے نہ اب کرتے ہیں،کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہےاور کشمیری عوام کو استصواب رائے کا موقع دے کراس درینہ تنازعہ کو حل کیا جا سکتاہے،کشمیری اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کے اس حق کو اقوام متحدہ نے تسلیم کررکھا ہے،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قرار دادوں پرعملدرآمدکروائے اورکشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خود ارادیت دلایا جائے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نےسینئر حریت رہنما جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کےصدر الطاف احمدبٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ممتازحریت پسند کشمیری رہنما اورجموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے وفاقی وزیراطلاعات سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اوروزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرسابق مئیرراولپنڈی سردارنسیم اوروفاقی وزیر کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیراور پاکستان لازم و ملزوم ہیں انہیں ایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتاقائدین حریت اور کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے بےپناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،انشاء اللہ ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ5 اگست کے اقدامات غیرقانونی غیرآہینی غیراخلاقی ہیں ان اقدامات سے بھارت دنیا کی انکھوں میں دھول جونک رہاہےبھارت نے اسرائیل کی مدد سےغیر قانونی غیر اہینی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب کو تبدیل کیا ہےاور اب تک چالیس لاکھ سے زائد ہندوئوں کو کشمیری پشتینی باشندہ سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں بھارت کا یہ اقدام سرا سر غیر قانونی اورغیرآئینی ہے۔
حکومت 5 اگست کو بھارتی اقدام کےخلاف کشمیریوں سے یکجہتی کاعملی اظہارکرے گی،مریم اورنگزیب








