بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جِلد کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 44 سالہ کلارک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے معائنہ اور بروقت تشخیص ضروری ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کلارک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ معمولی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ماہرین سے رجوع کریں۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن انہوں نے اس بارے میں فوری طور پر انکشاف نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر آگاہی دینا چاہتے ہیں تاکہ دوسرے لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔