بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دل آزاری کا باعث بننے والی تنقید سے گریز کیا جائے،سپیکرقومی اسمبلی

گوجرخان(نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےکہا ہے کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے،ہم ہر جماعت ہر سیاست دان کی عزت کرتے ہیں، سیاست ہر جماعت کا حق ہے لیکن ایسی تنقید سے گریز کرنا ہوگا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔
وہ دولتالہ (مستالہ) گوجر خان میں نئے اپ گریڈ شدہ سوئی گیس سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
پرویزاشرف نے کہاکہ سیاست کا مقصد عوام کو بہتر زندگی کی فراہمی ہے،عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرنا اور علاقے کی مشکلات کو کم کرنا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت، ان کو درپیش مشکلات و تکلیفات کے حل کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی اختلاقات و مفادات سے ہٹ کر عوام کی خدمت ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے، گوجر خان میں صحت، تعلیم و دیگر سہولیات کے فقدان کو جلد ختم کردیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ نئے اپ گریڈ شدہ سوئی گیس سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ، کم پریشر و دیگر مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا، گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس اور وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے قیام سے علاقے کی عوام کی پریشانیاں کا ازالہ ہو گا، علاقے کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔