بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔
ادھر ترجمان ریسکیو بونیر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بونیر، سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ۔
انہوں نے کہا  ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کے تمام چاق و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے حوالے سے الرٹ اور تیار ہیں۔