اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویزملک اور راناتنویر نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 11 ارب میں سے 3 ارب 81 کروڑروپے فوری جاری کرنے کی منظوری اورپی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پرانحصارکم کرنے اورخود کفالت کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے لئے سیٹلمنٹ فریم ورک منظورکرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں مشکے، تھالیان، تروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے ٹریف ریویو کی منظوری بھی دی گئی، یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائیجان کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائے گا۔
ای سی سی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 3 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دی گئی، یہ فنڈز خیموں، ادویات، خوراک اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی: کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقلی کی منظوری








