بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تھوڑی شرم ہے یا بیچ کھائی ، بھارتی سوشل میڈیا صارفین بی سی سی آئی پر برہم

ایشیاء کپ 2025 کے آفیشل براڈ کاسٹ پارٹنر سونی اسپورٹس نیٹورک پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کا پروموشنل اشتہار جاری کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
جاری کیے گئے پرومو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز وریندر سہواگ کو دکھایا گیا جس کا مقصد 14 ستمبر کو روایتی حریفوں کے درمیان شیڈول میچ کی سنسنی کو بڑھانا تھا۔
تاہم پرومو پر بھارتی عوام نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا  ۔
بھارتی کرکٹ فینز اور ماہرین کی جانب سے ایشیاء کپ اور سونی اسپورٹس نیٹورک کے بائیکاٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے پاک بھارت مقابلے کی پروموشن پر بی سی سی آئی اور سہواگ پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا ’بائیکاٹ ایشیاء کپ، بائیکاٹ سونی لِیو۔
ایک صارف نے لکھا ‘شرم کرو سونی اسپورٹس۔
ایک اور صارف کا سونی اسپورٹس، بی سی سی آئی، امیت شاہ، جے شاہ اور نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا ’تھوڑی شرم بچی ہے یا بیچ کھائی ہے۔