اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کر لیا۔اجلاس رات 10 بجے منسٹر کالونی میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا، اجلاس میں (ن) لیگ کے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق اراکین کو اسلام آباد رہنے اور عدم اعتماد سے متعلق پیش رفت پر اعتماد میں لیا جاے گا۔