بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ذہنی معذور ماں نے دوسری بیٹی کی بھی جان لے لی

لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ضلع لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ایک ذہنی معذور خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمہ خوشبو بیہن اس سے قبل اپنی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو بھی بیٹری میں استعمال ہونے والا تیزاب پلا کر مار چکی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد اظہار علی بیہن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 13/2025 دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیوی اکثر اسے دھمکاتی تھی کہ ’’یا تو مجھے طلاق دے دو ورنہ میں بچوں کو مار دوں گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری دو ہی بیٹیاں تھیں، دونوں کو بیوی نے قتل کر کے میرا گھر اجاڑ دیا‘‘۔

ڈان کے پاس موجود ویڈیو میں ملزمہ اعتراف کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اس نے دوپٹے سے بچی کا گلا گھونٹا، اور اس وقت اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کر رہی تھی۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔