اسلام آباد (نیوزڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے، یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزپرخریداری کے لئے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، اب یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے صرف اصل شناختی کارڈ ہی دکھانا پڑے گا۔
ترجمان نے بتایاکہ خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا،علاوہ ازیں اسلام آباد اور لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ،شرائط ختم کردی گئیں








