کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے میچ میں انہوں نے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکوں سمیت 22 رنز بٹورے۔
پندرہویں اوور میں بولر اوشانے تھامس کی جانب سے مسلسل نوبالز اور وائیڈ بالز کرائی گئیں۔ ایک موقع پر شیفرڈ کیچ آؤٹ ہوئے مگر گیند نوبال قرار پائی۔ فری ہٹ برقرار رہی اور اگلی دو نوبالز پر انہوں نے دو چھکے جڑ دیے۔ اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا مار دیا۔ یوں ایک قانونی گیند پر مجموعی طور پر 22 رنز بنے۔

روماریو شیفرڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 73 رنز بنائے، تاہم ان کی ٹیم فتح حاصل نہ کرسکی۔
Shepherd showing no mercy at the crease! 🔥
Five huge sixes to start the charge! 💪#CPL25 #CricketPlayedLouder
#BiggestPartyInSport #SLKvGAW #iflycaribbean pic.twitter.com/6cEZfHdotd— CPL T20 (@CPL) August 27, 2025









