بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ، وزیرستان وارئیرز چیمپئن قرار

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) وزیرستان وارئیرز نے پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں وزیرستان وارئیرز نے کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

پاک فوج کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہونے والی نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ مقابلے 22 سے 27 اگست تک اسلام آباد میں جاری رہے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے جنہوں نے فاتح وزیرستان وارئیرز اور رنر اپ کراچی لائٹس کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے