بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریکٹ توڑنے پر ڈینیل میدودیو پر بھاری جرمانہ

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن میں روسی ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیو کو میچ کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر انہیں 42 ہزار 500 ڈالرز جرمانہ کیا گیا، جو ان کی ٹورنامنٹ پرائز منی کا تقریباً تیسرا حصہ بنتا ہے۔

ٹورنامنٹ ریفری کے مطابق میدودیو پر 30 ہزار ڈالرز جرمانہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر اور 12 ہزار 500 ڈالرز ریکٹ توڑنے پر عائد کیے گئے۔

میچ کے دوران ایک فیصلے پر شدید غصے میں آکر روسی کھلاڑی نے ریکٹ کو زمین اور بینچ پر مار کر توڑ دیا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں انہیں فرانس کے بینجمن بونزی کے ہاتھوں پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی۔