بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر رشتۂ ازدواج میں منسلک

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس نئی زندگی کا اعلان کیا۔

37 سالہ پلوشہ بشیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ “شکر الحمدللّٰہ، یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ اب ہم شادی شدہ ہیں”۔ انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ رشتہ ہمیشہ محبت، رحمت اور برکت کا ذریعہ بنے۔

پلوشہ نے شادی کے اعلان کے ساتھ ایک قرآنی آیت بھی شیئر کی۔ وہ 17 اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، تاہم مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری اب شیئر کی گئی۔


سوشل میڈیا پر اعلان کے فوراً بعد ان کے چاہنے والوں، عزیز و اقارب اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔