وفاقی حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو، انجینئر چوہدری خالد محمود کے مطابق یہ سہولت اسلام آباد ریجن کے تمام صارفین — خواہ ان کا کوئی بھی ٹیرف ہو — پر یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے درخواست کی کہ اگر انہیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں تو وہ آئیسکو کے قریبی دفتر سے رابطہ کریں۔
آئیسکو نے بجلی بلوں میں پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کر دی








