بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

 

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقے پہاڑ پور کو علیحدہ ضلع بنانے کے حوالے سے محکمہ ریونیو سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سے بھی اس سلسلے میں ضروری معلومات اور تجاویز مانگی گئی ہیں۔

حکومت نے اس منصوبے پر باضابطہ عمل درآمد شروع کروا دیا ہے، جس کے بعد ڈی آئی خان کو دو علیحدہ اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر انتظامی سہولت، عوامی خدمات کی بہتر فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر بنانا ہے۔