بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں فلڈ الرٹ جاری

لاہور/اسلام آباد (صغیر چوہدری )لاہور میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ لاہور کے شہری علاقے اس وقت سیلابی پانی کی زد میں ہیں سیف سٹی ذرائع اور عینی شاہدین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہدرہ کے سٹی ایریا میں تیز سیلابی ریلے کے باعث لاہور کی عزیز کالونی، امین پارک، افغان کالونی، شفیق آباد اور مرید والا سمیت کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے اور یہ علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے دوسری جانب یزاروں کنال پر مشتمل نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی مئں بھی شدید سیلابی پانی کی زد میں ہے سیلابی ریلا تیزی سے گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس سے یہ ہاوسنگ سوسائٹی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور جہاں کے مکینوں نے محفوظ علاقوں میں نقل مکانی شروع کردی ہے عینی شاہدین نے ڈیلی ممتاز کو بتایا کہ سیلابی پانی کے داخلے کی وجہ سے پارک ویو سٹی میں افراتفری کا عالم ہے لبڑی تعداد میں اس سوسائٹی کے مکین اپنے گھر خالی کرکے گاڑیوں میں دیگر محفوظ مقامات کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ دریا کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں اور کئی فٹ تک سیلاب کا پانی گھروں اور سڑکوں میں داخل ہوچکا ہے اسی طرح دریائے راوی کا سیلابی پانی رنگ روڈ سے ملحقہ بادامی باغ کے علاقے میں بھی داخل ہوچکا ہے جبکہ لاہور چوہنگ کے مختلف علاقوں میں بھی سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اس کے علاوہ
منظور گارڈن،برکت کالونی ،مانوال کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہوچکا ہے اور یہ علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں