بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منڈی بہاء الدین کا زیادہ تر علاقہ سیلاب میں گِھر گیا

ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔

وزیر آباد کے قریب نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے قریبی دیہات زیر آب آگئے۔ پانی میں بہہ جانے سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو نشیبی علاقوں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سیلاب متاثرین فوری امداد اور بحالی کے منتظر ہیں۔