بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پی ایل میں اوشین تھامس کے ایک اوور میں 33 رنز، چار چھکے

سینٹ لوشیا: کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ایک دلچسپ میچ میں ویسٹ انڈین بولر اوشین تھامس کے ایک اوور میں 33 رنز بن گئے۔

ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

پندرہویں اوور میں اوشین تھامس کی نوبالز اور وائیڈ بالز نے ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بیٹر روماریو شیفرڈ نے ایک لیگل گیند پر ہی 22 رنز بٹورے۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 4 چھکے لگے اور 33 رنز اسکور ہوئے۔

اوور کی ابتدا دو گیندوں پر 4 رنز سے ہوئی، مگر پھر نوبالز، وائیڈ اور مسلسل چھکوں نے بولر کی لائن اور لینتھ کو بگاڑ دیا۔ آخری گیند پر بھی شیفرڈ نے چھکا مارا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ: ایک اوور میں 4 چھکے، 33 رنز! ویسٹ انڈین بولر کی شامت آگئی

ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا کنگز نے شاندار بیٹنگ کی اور مقررہ ہدف 203 رنز آخری اوور میں حاصل کر لیا۔