پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع بالائی سوات اور ضلع زیریں سوات کے نام سے نئے انتظامی یونٹس قائم ہوں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین روز کے اندر اس فیصلے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ موجودہ ضلع کو زیریں سوات قرار دیا جائے گا جبکہ بالائی حصے کے لیے نیا ضلع تشکیل دیا جائے گا۔
انتظامی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی انتظامی امور کو مؤثر بنانا اور عوامی مسائل کے حل کو تیز کرنا ہے۔









