بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنوعاقل کے قریب ایل پی جی ٹینکرز کو آگ لگ گئی، تین افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنوعاقل کے نواحی علاقے سانگھی میں ایل پی جی کے ٹینکرز کو آگ لگ گئی، تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پنوعاقل سانگھی تھانے کی حدود اور سانگھی شہر کے قریب غیر قانونی طور پر ایل پی جی چلانے والے کارخانے میں گیس کے بھرے ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں گیس منتقل کی جا رہی تھی کہ اس دوران ٹینکرز کو آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جن میں سے دو پنوعاقل کے رہائشی تھے اور ایک ٹینکر ڈرائیور ملتان کا رہائشی تھا، تینوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ہسپتال پنوعاقل پہنچا دیا گیا۔