تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کریں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کل پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز بھی شریک ہونگے۔