بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ تبدیلی اس وقت عمل میں آئی جب حکومت بلوچستان نے اپنے نامزد رکن میں ترمیم کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو غیر سرکاری رکن کے طور پر نامزد کیا۔ صدر مملکت نے اس نئی نامزدگی کی توثیق کردی، جس سے قبل منظور شدہ نامزدگی کالعدم ہوگئی۔

صدر مملکت نے پارلیمان سے منظور شدہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔