انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی جاسوس عثمان عرف عبد الرحمان کو دہشت گردی کے الزامات میں مجموعی طور پر بیس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت کے جج عرفان حیدر نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔
مقدمے کی تفصیلات کے مطابق، پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ مجرم ایک سابق بھارتی شہری ہے اور اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ اسے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، جو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ اس کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا اور مختلف دفعات کے تحت اسے 20 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔








