بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل کا سیلاب کی صورتحال کے پیش نظردورہ کرتارپور

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہو گی، فوجی ہیلی کاپٹر فوری مدد کے لیے دستیاب ہوں گے، اور فوج نے اپنی مدد سے ہر متاثرہ شخص کو بحفاظت منتقل کیا۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور سکھ کمیونٹی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہے گا اور انہوں نے دنیا بھر کے سکھوں کی طرف سے پاکستان کی تعریف کی۔ ان کے مطابق، سکھ یاتری پاکستان آ کر کہتے ہیں کہ یہ اقلیتوں کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے، اور جب وہ پاکستان سے واپس جاتے ہیں، تو ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کرتارپور دورہ پوری دنیا میں سکھ برادری کے لیے فخر کا سبب بنا اور ان کا مان مزید بڑھا۔ سکھ رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوری مدد اور سیلاب کے دوران کیے گئے اقدامات کے لیے سکھ کمیونٹی کے تمام افراد ان کے شکر گزار ہیں۔
آخر میں، سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ان کے لیے جنت ہے اور دنیا بھر کے سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، خاص طور پر پاک فوج کے اس کردار کی قدر کرتے ہیں جس نے قدرتی آفات کے دوران عوام کی ہر ممکن مدد کی۔