بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں زبردست اضافہ

پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کے لیے اچھی خبر ہے—جولائی کے مہینے میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس میں خاص طور پر فٹبال اور دستانوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی میں کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی مالیت ہے۔
پاکستانی فٹبال دنیا بھر میں پہلے ہی مشہور ہیں، اور جولائی میں ان کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا۔
اس ایک مہینے میں فٹبال کی برآمدات 44.7 فیصد بڑھیں، جن کی مالیت 2 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔
اسی عرصے میں کھلاڑیوں کے دستانوں کی برآمدات میں بھی 9.18 فیصد اضافہ ہوا، اور برآمدات کا حجم 50 لاکھ 29 ہزار ڈالر رہا۔
قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال اپریل میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 22.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، لیکن جولائی میں یہ شعبہ بھرپور انداز میں واپس آیا ہے۔
یہ اضافہ اکتوبر 2022 کے بعد سب سے نمایاں ہے، جب اسپورٹس گڈز کی برآمدات میں 35.52 فیصد اضافہ ہوا تھا۔