بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پی ایل: شے ہوپ کے منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

پورٹ آف اسپین (اسپورٹس ڈیسک) کیریبئین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ انوکھے انداز میں آؤٹ ہوگئے۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں شے ہوپ ہٹ وکٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کا یہ نرالا انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں گیانا ایمازون واریئرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔