بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات سمیت دیگر لاجسٹک امور پر وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے بعد وفد کو فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی، جب کہ مینز ٹیسٹ ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بعد ازاں جائزہ وفد اپنی رپورٹ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گا۔