بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ اسٹارک کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی توجہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کی اور 79 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مختصر فارمیٹ میں کھیلنا ایک یادگار تجربہ تھا لیکن ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر اسٹارک نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹور، ایشیز سیریز اور 2027 ورلڈ کپ میں بھرپور فٹنس کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


اسٹارک کی غیر موجودگی میں کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔


کپتان پیٹ کمنز سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ مینجمنٹ پلان کے تحت آرام کر رہے ہیں کیونکہ ان کے کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی شکایت ہے۔ انہیں بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جو یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو ہوں گے۔