لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اہلکار گاؤں بیگو خیل سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ شہداء کی لاشوں کو سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









