بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی کوریا ‘ عدالت نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل ‘ خودکشی کی کوشش کرنے والی ماں کو 6 سال قید کی سزاسنا دی

سئیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک 54 سالہ خاتون کو اپنی معذور بیٹی کو قتل کرنے اور اس کے بعد خود کشی کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سووان ڈسٹرکٹ کورٹ کی آنسان برانچ نے مجرمہ کی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے قرار دیا کہ خاتون نے اپنی 22 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو رواں سال مارچ میں اپنے گھر میں موت کے گھاٹ اتارا۔عدالت نے کہا کہ اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کے دوران مالی مشکلات سے دوچار خاتون نے قتل کے ایک دن بعد خودکشی کی کوشش بھی کی۔