بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سربراہ پاک بحریہ سے چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں  ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خاص طور پر ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) کے کردار کو اجاگر کیا، جو خطے میں محفوظ بحری گزرگاہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا حالیہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون، بالخصوص مسلح افواج کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔