بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب اور عراق نے بھارتی انرجی کمپنی کو تیل کی سپلائی بند کر دی

سعودی عرب اور عراق نے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی فراہمی معطل کر دی ہے، جس سے بھارت کی توانائی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نیارا انرجی کمپنی، روسی کمپنی روزنیفٹ کی شراکت دار ہے، جو بھارت میں ایندھن کی ایک بڑی کھپت کو پورا کرتی ہے۔
تاہم اب دونوں ممالک نے کمپنی کو سپلائی روک دی ہے، جس سے نیارا کو خریداری کے نئے ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف نیارا کی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے، بلکہ ممکنہ طور پر بھارت کی مجموعی توانائی مارکیٹ پر بھی دباؤ ڈال سکتا ہے۔
ایسی صورت میں بھارت کو دیگر بین الاقوامی سپلائرز پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا، جس سے قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
ابھی تک نہ تو بھارتی حکومت اور نہ ہی نیارا انرجی کمپنی کی جانب سے اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔